بھٹکل 18/نومبر (ایس او نیوز) یہاں شرالی ماون کٹے نیشنل ہائی وے پر بائک سوار اُس وقت شدید زخمی ہوگیا جب ایک تیز رفتار بس اس کی بائک سے ٹکراگئی۔حادثہ پیر کی شام قریب سات بجے پیش آیا۔
زخمی بائک سوار کی شناخت تعلقہ کے بینگرے دیہات کے رہنے والے منجوناتھ تپّیا (48) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ بس سیاحوں کو لے کر مرڈیشور کی سیاحت کے لئے آئی تھی اور مرڈیشور سے دھرمستھلا جارہی تھی جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
منجوناتھ کو قریبی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور روانہ کیا گیا ہے۔